امریکہ کے مشہور کیلی فورنیا ریاست کے سینئر ڈیموكریٹك ممبر پارلیمنٹ نے
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے کہ ریاست پوری طرح کنٹرول سے
باہر ہے۔ان ممبران پارلیمنٹ نے مسٹر ٹرپ کے اس بیان کو ظالمانہ اور غیر آئینی
قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کیلی فورنیا کو دی جانے والی رقم کو روكے
جانے کی بات کہی تھی۔دراصل اس ریاست کے رہنماؤں نے ایک بل کو منظور کرنے کی بات کہی ہے جس کا
مقصد ایسے تارکین وطن کی حفاظت کرنا ہے جن کے پاس پورے دستاویزات نہیں ہیں۔